How to earn with online blogging...
آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
اکثر اوقات دوستوں کے سوالات موصول ہوتے ہیں جن میں دوست سوال پوچھتے رہتے ہیں کہ آن لائن کمائی کیسے کی جا سکتی ہے، بہت سارے دوست آن لائن کمائی کرنے کے چکر میں جو ان کے پاس ہوتا ہے وہ بھی گنوا بیٹھتے ہیں اور پھر الزام دیتے ہیں ان لوگوں کو جنہوں نے انہیں آن لائن کمائی کے بارے میں تھوڑا بہت بتایا ہوتا ہے۔
ایسا عموما تب ہوتا ہے جب کوئی دوست نیا نیا انٹرنیٹ کی دنیا میں داخل ہوتا ہے اور آتے ہی آن لائن کمائی کرنے کے چکر میںپڑ جاتا ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ وہ انٹرنیٹ بلاگنگ کی طرف آتا ہی اس لئے ہے کہ وہ آن لائن کمائی کر سکے تو غلط نہ ہو گا۔
ذیل کے مضمون میں کوشش کی جائے گی کہ دوستوں کے آن لائن بلاگنگ کے ذریعے کمائی کے چند طریقوں سے آگاہی دی جائے اگرچہ یہ مکمل احاطہ تو نہیں ہو گا لیکن پھر بھی اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ لوگ کچھ نہ کچھ اس بارے میں جان ضرور جائیں گے۔
سب سے پہلی بات تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جس طرح عام زندگی میں پیسے کمانا آسان نہیں ہے اسی طرح آن لائن پیسے کمانا بھی بالکل آسان نہیں ہے، جو شخص آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرے کہ آن لائن پیسے کمانا بہت آسان ہے تو سمجھ لیں کہ وہ بالکل جھوٹا ہے اور آپ کی محنت اور پیسہ برباد کروانے کے علاوہ آپ کے اور کسی کام نہیں آ سکتا ہے۔
انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کی اکثریت کو شروع میں پیسے کمانے کے لئے ایڈ کلک، ایڈ پوسٹنگ اور اسی طرح کے دوسرے طریقوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اگر کسی نے اپنی کوئی چھوٹی موٹی ویب سائیٹ بنا رکھی ہے تو اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائیٹ پر گوگل ایڈز لگائے اور مختلف طریقوں سے ان ایڈز پر کلک کروائے اور پیسے کمائے۔ یاد رہے ایسے تمام طریقے بالکل غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان طریقوں سے نہ صرف کوئی دیرپا کمائی نہیں ہو سکتی ہے بلکہ آپ کی ویب سائیٹ پر پابندی بھی لگ سکتی ہے، آئے دن مختلف قسم کی ویب سائیٹس ایسے دعوؤں کے ساتھ منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں جن پر صارفین کو رجسٹریشن حاصل کرنے کے بعد کمائی کا جھانسا دیا جاتا ہے بلکہ بعض تو روزانہ چند گھنٹے کام کرنے پر سو ڈالر سے لے کر ہزار ڈالر تک کی آمدن کے وعدے کرتی نظر آتی ہیں، ایسی اکثر ویب سائیٹ پر رجسٹریشن فیس ادا کرنا پڑتی ہے اور پھر وہ اپنے صارفین کو مختلف ٹاسک دیتے ہیں جنہیں پورا کرنے پر کمائی ہوتی ہے یہ ٹاسک ہمیشہ کچھ لنکس کھولنے، کچھ ایڈز پوسٹ کرنے یا کچھ ویب سائیٹس پر کچھ لکھنے کے متعلق ہوتے ہیں، ان ویب سائیٹس کے مالکان کو دہری کمائی ہوتی ہے ایک تو صارفین سے رجسٹریشن فیس کی وصولی اور اس کے بعد یہ ایک پورا نیٹ ورک چلاتے ہیں جو عموما فیک ایڈ پوسٹ یا ایڈ کلک کرواتے ہیں جن سے انہیں تو آمدن ہونے کی توقع ہوتی ہے لیکن چند دن یا چند ہفتے بعد یہ ویب سائیٹس بند ہو جاتی ہیں جس سے صارفین کی نہ صرف اصل کمائی لٹ جاتی ہے بلکہ اگر انہوں نے اس ویب سائیٹ کے ڈیش بورڈ پر چند ڈالر کما بھی لیئے ہوتے ہیں تو ان تک بھی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔ اس لئے سب سے پہلی اور بنیادی بات تو یہ ذہن میں رکھیں کہ اس طرح کمائی کا کوئی طریقہ نہیں ہے اور سراسر اپنی محنت اور روپے کی بربادی کا ذریعہ ہے۔
آن لائن پیسے کمانے کے چند اصلی طریقے
1۔ فری لانسنگ
2۔ آن لائن سروے مکمل کرنا
3۔ ویب سائیٹ ریسرچ
4۔ آن لائن مارکیٹنگ ٹرینڈز
5۔ اپنی ویب سائیٹ بنانا اور اس سے کمائی کرنا
6۔ ویب سائیٹس اور ایپس کے ریووز لکھنا
7۔ افیلیٹ مارکیٹنگ
8۔ آرٹیکل رائیٹنگ
9۔ ڈومین نیم خریدنا اور فروخت کرنا
10۔ یوٹیوب ویڈیوز سے کمائی کرنا
11۔ ڈیجیٹل کرنسی خریدنا اور فروخت کرنا
12۔ فاریکس کی ٹریڈنگ کرنا
13۔ آن لائن بلاگنگ سے پیسے کمانا
اور اسی طرح کے بیسیوں طریقے انٹرنیٹ پر آن لائن کمائی کے موجود ہیں۔ سب سے بنیادی بات یہ ذہن میں رکھیں ان سب طریقوں سے کمائی کرنے کے لئے آپ کو متعلقہ فیلڈ میں اچھا خاصا علم ہونا بنیادی شرط ہے اس علم کے بغیر آپ کچھ بھی نہیںکر سکتے ہیں۔
آج کی اس تحریر میں آپ کو تھوڑا سا تعارف کرواؤں گا کہ آن لائن بلاگنگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
دوستو آن لائن بلاگنگ سے پیسے کمانے کے لئے آپ کو پہلے تو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ بلاگ ہوتا کیا ہے۔بلاگ ایک ایسی ویب سائیٹ ہوتی ہے جس پر لوگ یا مختلف قسم کے مباحثے کرتے ہیں یا پھر دوسرے لوگوں کو مختلف قسم کی معلومات بہم پہنچاتے ہیں جیسے کہ اردونامہ بلاگ اپنے صارفین کو اسی طرح کے ٹوٹیوریلز کے ذریعے اپنے صارفین کو اردو زبان میں معلومات بہم پہچانے کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ آسان فہم میں اگر آج کی بلاگنگ کو چند سال پہلے والی ڈائری سے تشبیہ دی جائے جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر لکھتے تھے تو غلط نہ ہو گا بس فرق اتنا سا ہے کہ تب ڈائری آپ کی اپنی ذات تک محدود تھی اور آج وہ ساری دنیا پڑھتی ہے۔
بلاگ بنانے کے بہت سارے طریقے اور بہت سارے پلیٹ فارم موجود ہیں جن میں اپنے ڈومین اور ہوسٹنگ سے لے کر مفت ڈومین اور ہوسٹنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ مفت دستیاب پلیٹ فارمز میں بلاگر اور ورڈ پریس دو سب سے مشہور پلیٹ فارم ہیں جہاں ہم نہ صرف مفت ڈومین حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ہوسٹنگ بھی مفت استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنا بلاگ بنانے کے لئے ان دونوں پلیٹ فارم میں سے کسی ایک پر اکاؤنٹ بنائیں جو مفت ہے اور وہاں باقی پروسییجر مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے بلاگ کے مالک بن جائیں گے۔
اس کے بعد مرحلہ آئے گا بلاگ کے موضوع کا تو بلاگ کس طرح کا ہو کیسا ہو اس کے لئے آپ کو پہلے سے مکمل منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
سب سے پہلے تھوڑا ریسرچ ورک کریں کہ بلاگ کس موضوع پر بنانا چاہئے اس کے لئے ہمیشہ ایسا موضوع منتخب کریں جس کے بارے میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ تجسس پایا جاتا ہو اور جس موضوع کو لوگ پڑھنا چاہتے ہوں لیکن انٹرنیٹ پر اس کے متعلق مواد زیادہ دستیاب نہ ہو۔ آجکل Specialty Contributing to a blog کا بہت زور ہے جس میں کسی ایک مخصوص چیز کو منتخب کیا جاتا ہے اور اسی پر سارے بلاگ کی پوسٹس گھومتی ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کاروں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو Specialty Publishing content to a blog میں آپ اس انڈسٹری کا کوئی ایک سیگمنٹ منتخب کر لیں گے اور پھر اس کے بارے میں ہی لکھتے چلے جائیں گے مثال کے طور پر آپ کاروں کی انڈسٹری میں سے مارکیٹ میں نئی آنے والی کاروں کی قیمتوں کا موضوع منتخب کرتے ہیں اور پھر ہمیشہ اسی بارے میں لکھتے ہیں۔
بلاگ بنانے سے پہلے آپ کو اس بارے میں مکمل ریسرچ کرنے کے بعد موضوع منتخب کرنا ہو گا اور اس کے بعد اپنے بلاگ کا ڈئزائن منتخب کرنا ہو گا۔ جو ایسا ہو
Comments
Post a Comment